اسلام آباد میں حیا مارچ منعقد کرنے والوں پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا
اسلام آباد میں آٹھ مارچ کو ہونے والے عورت آزادی مارچ پر پتھراﺅ اور غیر قانونی ریلی نکالنے پر مختلف علماءکے خلاف تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے گذشتہ روز عورت آزادی مارچ کے مقابلے میں حیا مارچ کا انعقاد نیشنل پریس کلب کے سامنے کیا گیا تھا جس میں جے یو آئی،جماعت اسلامی اور جامعہ حفصہ سے تعلق رکھنے والی طالبات شریک تھی۔نیشنل پریس کلب کے سامنے عورت آزادی مارچ پر پتھراو کی اطلاعات آئیں تاہم حیران کن طور پر زخمی افراد کا تعلق حیا مارچ سے ہے۔تھانہ کوہسار اسلام آباد نے ایمپلی فائر ایکٹ،دفعہ ایک چوالیس کی خلاف ورزی پر مختلف علماءکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
