چین کے بعد جنوبی کوریا، ایران، جاپان اور اٹلی ۔۔۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کے طور پر سامنے آ گئے۔
جنوبی کوریا میں 594 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد کنفرم کیسز کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ 16 ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔
امریکہ میں بھی 64 تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں اور اس کے ہمسایہ ملک کینیڈا میں بھی 16 کنفرم کیسز ہیں۔
چین میں وبا کے مرکز صوبہ ہوبئی کے سوا دیگر علاقوں سے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی اور بعض مقامات پر سفری پابندیاں بھی نرم کر دی گئی ہیں۔
دنیا کی دوسری بڑی اکانومی چین کی معیشت پر کرونا وائرس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی صنعتی پیداوار فروری کے مہینے میں بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
