ٹیم اسلام آباد کے پلیٹ فارم سے اب مستحق، مزدور، ضرورت مند ،سفید پوش حضرات اپنا علاج اور تشخیص مستند ڈاکٹر سے کروا سکتے ہیں

الحمدللہ مددگار ٹیم اسلام آباد کے پلیٹ فارم سے اب مستحق، مزدور، ضرورت مند ،سفید پوش حضرات اپنا علاج اور تشخیص مستند ڈاکٹر سے کروا سکتے ہیں، ڈاکٹر حسن اختر صاحب جو کہ سرجن اور فیملی فزیشن ہیں، کراچی ہسپتال علی پور لہتراڑ روڑ اسلام آباد کے اونر بھی ہیں سے مددگار ٹیم کی ملاقات، مددگار ٹیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے گئے، جس کو انہوں نے سراہا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کروائی، دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر اسلام آباد میں آپ کے اردگرد کوئی مستحق فرد فری علاج کروانا چاہتا ہو تو مددگار ٹیم کی سلپ لے جا کر کراچی ہسپتال میں اپنا علاج بلکل مفت کروا سکتا ہے
دعا گو
مرزا تیمور اشرف بیگ
مرزا رمیض اشرف بیگ
مرزا وسیم سرور بیگ
مرزا راحت اشرف بیگ
مددگار ٹیم اسلام آباد

اپنا تبصرہ بھیجیں