بارہ کہو اور ایف چودہ کے پلاٹوں کے حوالے سے صحافی جلد خوشخبری سنیں گے،وفاقی وزیر مولانا عبدالوسع

سابق نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار کی سربراہی میں صحافیوں پر مشتمل وفد نے وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ مولانا عبدالوسع سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر جے یو ائی کے ترجمان اسلم غوری بھی موجود تھے، صحافیوں کے وفد نے وزارت ہاوسنگ کے ہاوسنگ فاونڈیشن میں صحافیوں اور ورکروں کے کے کوٹے میں حائل رکاوٹوں سے اگاہ کیا۔اس موقع پر رجسٹرڈ پی ار اے کے صدر جمشید خان نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ سال دو ہزار سولہ سے پیچس ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کی رقم صحافیوں اور ورکروں نے بارہ کہو اور ایف چودہ سکیم کے لئے جمع کی۔تاہم سات سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی بارہ کہو سکیم اور ایف چودہ میں عامل صحافیوں اور ورکروں کو پلاٹ نہیں دئیے گئے

وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ مولانا عبدالوسع نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں گے اور اس معاملے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کرینگے،مولانا عبدالوسع کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست میں ائے ہیں اور ان کو عوامی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے مولانا عبدالوسع کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر شہری کا اپنا گھر ہونا اس کا حق ہے،

وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کرای کہ صحافیوں کے کوٹہ کی بحالی اور اس کے بعد شفاف تقسیم ان کی اولین ترجیح ہوگی۔مولانا عبدالوسع نے موقع پر ہی وزارت ہاوسنگ کے حکام کو ہدایات بھی دی

اپنا تبصرہ بھیجیں