وفاقی سیکرٹری، ڈی جی بیورو آف امیگریشن، ڈی جی اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن و دیگر سینئر افسران کا وفاقی وزیر نےبریفنگ دی۔اجلاس میں پاکستانی ورکرز و پروفیشنلز کو بیرون ممالک مفت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز نے پروٹیکٹر کے عمل کو تیز، شفاف و آسان بنانے کے لیے پروٹیکٹر آفس کی ڈیجیٹلائزیشن کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ہدایت کی کہ پاکستانی ورکرز اور پروفیشنلز سے سروسز کی مد میں 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کی فیس ختم کی جاے اوروزارت فیس خاتمے کی سمری منظوری کے لیے جلد کابینہ کو بھجوائی گی۔ وفاقی وزیر نے بنوں، ایبٹ آباد، سکھر، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پروٹیکٹر آفسز جلد قائم کرنے کی ہدایت کی۔ ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ تین سالوں سے زیر التواء اورسیز پروموٹر لائسنسز جاری کئے گئے، وفاقی وزیر نےخالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے جلد سمری تیار کرن کی ہدایت کی تاکہ اداروں کی کارکردگی بہتر ہوسکے،
