پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور اسلام آباد میں 50 سے 101 یونین کونسلز ہونے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عوامی نمائیندگی کا حق مل جاے گا پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے اور مزید تیاریاں کر رہے ہیں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگےان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدواران چیرمین یونین کونسلز راجہ شکیل عباسی اور راجہ عامر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا سید سبط الحیدر بخاری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بڑی تعداد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں سید سبط الحیدر بخاری نے مزید کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں شامل ہوا ہے پیپلز پارٹی مزدورں اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے پمز ہسپتال کے ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں بلدیاتی انتخابات میں اتحاد نہیں ہوتے اگر کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو دیکھیں گے اسلام آباد کے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ہائیکورٹ میں اس کیس کی پیروی کرتے والے وکیل پیپلز پارٹی کے ضلحی صدر شکیل احمد عباسی ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں عوام نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ہیں الیکشن کمیشن نے جو شیڈول پہلے جاری کیا تھا وہ ہمیں قبول نہیں تھا ہم نے اس کو چیلنج کیا تھا آج ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ اس پر نظر ثانی کی فیصلے کو سراہتے ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے یہ رٹ پٹیشن دائر کی عدالت نے سماعت کے لیے منظور کی عدالت میں اس پر سماعت ہوئی اور فیصلہ دیا اور الیکشن کمیشن کو شیڈول پر نظر ثانی کے لیے کہا عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101 یونین کونسل پر الیکشن کرانے کا حکم دیا
