پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کو پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کو پریس کانفرنس سے روک دیا گیا ، نیشنل پریس کلب میں عامر لیاقت حسین نے سینئر صحافی ابصار عالم کے الزامات کا جواب دیتے وقت ابصار عالم کے بارے سخت اور نازیبا الفاظ استعمال کرنا شروع کئے تو سینئر صحافی نے عامر لیاقت کو روکتے ہوئے کہا کہ ابصار عالم جیسے سینئر صحافی کے بارے میں گفتگو کو انداز بیان اور لب و لہجے کے اتار چڑھاؤ کو ملحوظ رکھنا ورنہ بات نہیں کرنے دی جائے گی ،اسی دوران ایک رپورٹرز نے بھی عامر لیاقت کو کہا کہ آپ ابصار عالم کے الزامات کا جواب ضرور دیں، لیکن بات تمیز سے کیجئے گا، ، جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ اپنی بات کرنے آیا ہوں ، صحافتی آداب کا خیال رکھوں گا ، اس پر صحافیوں نے انہیں بات کرنے کی اجازت دی ، جس پر عامر لیاقت پریس کانفرنس کا اصل موضوع چھوڑ کر تحریک لبیک کے معاملات پہ بولنے لگے جبکہ بے ربط گفتگو کرتے کرتے عمران حکومت سے اپنے گلوں پر مشتمل شاعری سنانے لگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں