چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے، پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر بھی متعدد بھرپور اور متنوع ثقافتی تقریبات

اسلام آباد ( چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان) پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے چین کے نئے سال 2021ء کے موقع پر آن لائن تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے.چین کا نیا سال 12 فروری کو منایا جائے گا،پاکستان میں قائم چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے، چین کے نئے سال کی سلسلہ وار ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جو 4 فروری سے 12 فروری 2021ء تک چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک بیج پر دیکھی جاسکیں گی۔
https://www.facebook.com/cccenterinpak/

چین کےنئے سال کو جشن بہاراں میلہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی تاریخ 4000 سال سے زیادہ ہے۔ یہ تہوار 12 ویں قمری مہینے کے آخری دن کی شام سے لے کر نئے قمری سال کے 15 ویں دن تک منایا جاتا ہے۔ چینی عوام نئے سال کو اپنے خاندان کے ساتھ مل جل کر گزارتے ہیں۔

پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے مختلف آن لائن پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں “پیپر کٹنگ” ، “چینی نئے سال کی ورچوئل نمائش” ، “لونگ چھوان سیلادن ٹور” ، “آئس شو” اور تقافتی رقص وغیرہ شامل ہیں۔
یہ سال پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر اور جنوبی چین کے صوبہ جیانگسی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے مابین تعاون کا سال بھی ہے۔

اس کے علاوہ چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے، پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر بھی متعدد بھرپور اور متنوع ثقافتی تقریبات کی میزبانی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں