معروف بزنس مین عید گل مینگل نے پانچ سو ملین روپے ہر جانے کا نوٹس وفاقی وزیر مراد سعید کو بھجوادیا

اسلام آباد کے معروف کاروباری شخصیت عید گل مینگل نے پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو بھجوا دیا۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہا کہ وفاقی وزیر مراد سعید نے تیرہ جنوری کو ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ عید گل مینگل جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے فرنٹ مین ہیں، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عید گل مینگل پر لگائے ہیں جس سے عید گل مینگل کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔عید گل مینگل کے وکلائ نے قانونی نوٹس وفاقی وزیر مواصلات کو بھجوادیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں