نئے سال کے موقع پر حکومت ریلیف کے نام پر پر عوام کے سات ہاتھ کر گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے کی حقیقت کچھ اور ہے .وزیراعظم آفس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو منظم طریقے سے عوام کو ریلیف دلوانے کے طور پر پیش گیا وزیراعظم کو اعداد شمار کس نے پیش کیے،سمری کس کے کہنے پر بنائی گئی شہر اقتدار میں نئی بحث کا آغاز ہو گیا .
زرائع نے دعوی کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافے کی سفارش ظاہر کر کے تیل مہنگا کرنے کا جواز بنایا گیا پیٹرول اور ڈیزل پر زیادہ لیوی ظاہر کر کے قیمتوں میں اضافے کا جواز پیش کیا گیا حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں جتنا اضافہ کیا تقریبا اتنا ہی اضافہ اوگرا سفارشات میں بھی تجویز کیا گیا تھا
پیٹرول پر اس وقت پیٹرولیم لیوی 24 روپے 13 پیسے فی لیٹر عائد ہے حکومت نے پیٹرول پر 30 روپے لیوی ظاہر کر کے اضافے کا جواز بنایا حکومت نے 5 روپے 87 پیسے زیادہ لیوی ظاہر کی.ہائی سپیڈ ڈیزل پر اس وقت25 روپے 10 پیسے لیوی ٹیکس عائد ہے حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر بھی 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر زیادہ لیوی ظاہر کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان وزارت خزانہ کی بجائے پی ایم آفس نے کیا اس طرح ایک منظم منصوبے کے تحت عوام کو ریلیف سے محروم رکھا گیا اور وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ عوام کو آٹھ سے دس روپے کا ریلیف دیا جا رہا ہے…