سال 2021 کا پہلا احتجاج 24 نیوز کے خلاف،،،پی آر اے کے فیصلے پر سینٹ اجلاس کی پریس گیلری سے واک آوٹ

سال کا پہلا روز اور سینٹ اجلاس سے پہلا واک آوٹ۔ پی آر اے کے فیصلے مطابق
چینل 24 سے مستقل ملازمین کی خلاف قانون برطرفیوں کے خلاف ایوان بالا میں احتجاج،،صحافی برادری نے متفقہ طور پر سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر تے ہوئے برطرف کئے گئے سینئر صحافیوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے میڈیا مالکان کو آئین و ریاستی قانون کا پابند بنایا جائے،24 نیوز انتظامیہ سے پوچھا جائے کہ وہ خلاف قانون اقدامات کیوں کر رہے ہیں،
ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق احمد نے سینٹ ایوان کی توجہ صحافیوں کے واک آوٹ کی جانب دلائی اور کہا کہ 24 نیوز نے مستقل ملازمین برطرف کر دئے، گزشتہ ماہ کی تنخواہیں بھی نہیں دیں،صحافی برادری کا مطالبہ ہے کہ 24 نیوز کے مالکان کا قانون کا پابند بنایا جائے،جس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو آج ہی نوٹس لینے کی ہدایت کر دی شبلی فراز صاحب آج ہی اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے متاثرین سے ملاقات کر کے اقدامات کریں،
جاری کردہ۔ علی شیر۔ سیکرٹری اطلاعات پی آر اے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں