پاکستان میں تعینات چین کے نٸے سفیر نونگ رونگ کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ امیرالبحر نے چینی سفیر کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چین کے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں پاک چین بالخصوص بحری افواج کے خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
