پختون سٹوڈنٹ کونسل نے قائداعظم یوینورسٹی کو کرونا کے پیش نظر بند کرنے کی مخالفت کر دی

پختون سٹوڈنٹس کونسل کا اجلاس قائداعظم یوینورسٹی میں ہوا جس میں کرونا کے پیش نظر یونیورسٹی کو دوبارہ بند کرنے کی خبروں کا جائزہ لیا گیا،کونسل کے رہنمائوں کا تھا کہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ یونیورسٹی کو بند کیا جا رہا ہے کونسل کے رہنمائوں نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی طلبائ دشمن پالیسوں کی ناصرف مخالفت کی جائے گی بلکہ قانونی چارہ جوئی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی احتیاطی تدابیر نہیں کرتا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے یا جس کو کرونا ہے اس طالب علم کو قرنطینہ کیا جائے لیکن یونیورسٹی کو بند نہ کیاجائے کیونکہ پہلے ہی طلبائ کا لاک ڈاون کی وجہ سے قیمتی وقت ضائع ہو چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں