مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت منظور چیمہ خالق حقیقی سے جا ملے۔66سالہ چوہدری شوکت منظور چیمہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد 25مئی سے پاکستان کڈنی لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں زیر علاج تھے. چوہدری شوکت منظور چیمہ تیسری بار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ تحصیل ناظم وزیرآباد بھی رہ چکے ہیں۔ چوہدری شوکت منظور چیمہ نواحی علاقہ مردیکے (منظور آباد)کے رہائشی تھے جن کے والد منظور حسین چیمہ بھی ممبر ضلع کونسل گوجرانوالہ رہ چکے ہیں۔ شوکت منظور چیمہ کی وفات کی خبر سنتے ہی کارکنان افسردہ ہوگئے جبکہ قریبی عزیز دوست احباب اشکبار ہوگئے۔ مرحوم کا شمار شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔۔۔ مرحوم کینسر کے مرض میں بھی مبتلا تھے مرحوم کی تدفین حکومتی ایس اوپیز کے مطابق ہوگی تاہم لواحقین سے تعزیت کیلئے شہریوں کی بڑی تعدادمرحوم کی رہائشگاہ منظور آباد پر جمع ہونا شروع ہوگئی۔
