صدارتی ریفرنس کا معاملہ،،،جسٹس قاضی فائزعیسی نے حکومت سے تحریری جواب جمع کرانے کامطالبہ کردیا

جسٹس قاضی فائز عیسی نے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل کو تحریری دلائل کا خلاصہ جمع کرانے کا حکم دیا جائے،اٹارنی جنرل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد بینچ میں شریک ججز کو چیمبرز میں یا ٹیلی فون پر آگاہ کیا جائے،جسٹس قاضی فائز عیسی نے درخواست میں کہا کہ ان کے وکیل منیر اے ملک عدالتی حکم پر تحریری جواب جمع کرا چکے ہیں، پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود اٹارنی جنرل سمیت کچھ فریقین نے دلائل کا خلاصہ جمع نہیں کرایا،، حکومت کی جانب سے متعدد بار التوا مانگا گیا، کرونا وائرس کے باعث کیس تین ماہ تک التواکا شکار رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں