مولانا خلیل الرحمن یہودی ہو کر ڈیوڈ آرائل کیسے بنا !

تقریبا پچھلے ایک ماہ سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ڈیوڈ آرائل اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سمیت تین مطالبوں کو لے کر احتجاج کئیے بیٹھا ہے, پریس کلب کے سامنے انہوں نے اسرائیل کا جھنڈا بھی خیمہ پر لگایا ہے ..

ڈیوڈ آرائل جن کا اپنا نام خلیل الرحمن ہے , فیصل آباد کے مشہور عالم دین مولانا قاری محمد یاسین صاحب کے بیٹے, حبیب الرحمن اور جمیل الرحمن کے بھائی ہے, فیصل آباد باغ والی مسجد کے ساتھ مدرسہ دار القران کے نام سے ان کا لڑکوں اور لڑکیوں کا مدرسہ بھی ہے ..

ڈیوڈ آرائل پچھلے سات سال سے پاک اسرائیل تعلقات کے لیے کام کررہے ہیں, اس سے قبل خلیل الرحمن ایک دین دار عالم دین تھے.
لیکن تقریبا 10 سال قبل ان کا تعلق نور ڈاہری سے ہوئی,..

نور ڈاہری ایک پاکستانی ریسرچر ہے جو اس وقت لندن میں مقیم ہے , نور ڈاہری نے ایک آرگنائزیشن بنائی ہے …جس کا نام :
(PIA) Pakistan Israel Alliance ) پاکستان اسرائیل الائنس ہے.

اس تنظیم کا مقصد پاکستان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے لیے کوششیں کرنا ہے, اس تنظیم کو اسرائیلی, امریکی انٹیلی جینس کمیونٹی اور برطانوی پارلیمنٹ کا تعاون حاصل ہے.

مولانا خلیل الرحمن رحیمی نے سال 2013 میں پاکستان اسرائیل الائنس تنظیم جوائن کی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے مہم چلانا شروع کردیا…

اس مقصد کے لیے ان کو بھاری فنڈ دیا گیا, ان کو ملائیشیا , دبئی اور تھائی لینڈ جیسے ممالک لے جایا گیا, یہودیوں کے ساتھ ان کے ملاقات کروائی گئی .

سال 2017 میں انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر بہت زیادہ بیانات دئیے تب اس پر تنقید کی گئی اور ان کے فیملی کے کہنے پر اس نے سر عام معافی مانگ لی, اور پاکستان اسرائیل الائنس سے اپنی رکنیت ختم کرنے کے لیے نور ڈاہری کو پیغام دیا.

معافی کے بعد ان پر تنقید کم ہوئی, نور ڈاہری نے انہیں سمجھایا اور بھاری فنڈ بھی دیا, جون 2019 میں گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جب مظاہرہ کئیے گئے اس منحوس اور خبیث نے کہا کہ مسلمانوں کو دیکھیئے , گستاخیاں ثابت کرنے کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے.

مئی 2019 میں اس نے باقاعدہ طور پر داڑھی منڈھوائی, کلین شیو کیا , اپنا نام خلیل الرحمن سے ہٹاکر ڈیوڈ آرائل رکھ لیا آئی ڈی کارڈ میں بھی یہی نام رکھ دیا , اور باقاعدہ طور پر یہودیت کو پسند کرنے لگا .
کھلم کھلا اسرائیل کے لیے پھر سے مہم چلانا شروع کیا, جس کے بعد پاکستان نے ان کا پاسپورٹ ضبط کیا.

واضح رہے اس کی فیملی نے باقاعدہ طور پر ان کے کاموں سے اعلان لاتعلق کا اظہار کیا ہے, ان کو سمجھایا بھی ہے تاہم پیسوں کی لالچ میں یہ ایمان کو خیر آباد کہ گیا ہے…

اپنا تبصرہ بھیجیں