جواد آفریدی کے قتل کا ڈراپ سین.. وزیرداخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے کی خودکشی قتل قرار۔ خوفناک انکشافات

جواد آفریدی کے قتل کا ڈراپ سین.. وزیرداخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے کی خودکشی قتل قرار۔ خوفناک انکشافات

سابق وزیرداخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے اور ثاقب آفریدی کے چھوٹے بھائی جواد آفریدی کی موت کی کڑیاں مل گئیں۔
یاد رہیں 8 مارچ کو جواد حسین آفریدی کی مبینہ خودکشی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مقتول کو ان کے سسر نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور قتل کو خودکشی کا رنگ دیدیا تھا۔ مقتول کے لواحقین نے جواد کے قتل کو خودکشی قرار دیکر خاموش ہوگئے تھے مگر ان کے بھائی ثاقب آفریدی کا موقف تھا کہ جواد معاشی حوالے سے خود کفیل تھے اور ان کو کوئی پریشانی نہیں تھی۔ لہذا وہ مقتول جواد کی خودکشی کو نہیں مان سکتے۔ پولیس نے جب واقعے کی تفتیش کی تو جواد قتل میں ان کے سسر, بیوی اور ان کا ڈرائیور ملوث پائے گئے۔ پولیس نے ان کے سسر، بیوی اور ان کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ہے اور گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہیں۔ مگر ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں