بنوں یونیورسٹی کے بعد بنوں میڈیکل کالج میں بھی شرمناک کیس سامنے آگیا

بنوں .کے ایم محسود۔بنوں میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل کے چوکیدار نے مبینہ طور پر اسسٹنٹ پروفیسر کی طرف سے طالبا ت کو بلیک میلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اسسٹنٹ پروفیسر نے طالبات کو رات گئے پکنک کیلئے کال کی چوکیدار نے طالبات کو جانے سے روک کر اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا مذکورہ پروفیسر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ذرائع کے مطابق ہفتے اور اتوار کے درمیانی شب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم میڈیکل کالج بنوں کے گرلز ہاسٹل سے 5طالبات رات گئے نکل رہی تھیں جنہیں چوکیدار روک کر پوچھا تو طالبات نے بتایا کہ انہیں اسسٹنٹ پروفیسر نے بلایا ہے جس پر مذکورہ اسسٹنٹ پروفیسر چوکیدار کو بھی فون کال کرکے اُنہیں جانے کی اجازت دینے کا حکم دیا لیکن ہاسٹل کے چوکیدار نے اسی وقت ڈپٹی ڈین ڈاکٹر شبیر کو فون کرکے آگاہ کیا تو پتہ چلا کہ اُنہیں کسی قسم کی سرکاری یا کالج انتظامیہ کی طرف سے اس وقت کہیں جانے کی ہدایات نہیں ملی تاہم طالبات کو واپس کرکے ہاسٹل بھیج دیا گیا اگلے روز مذکورہ اسسٹنٹ پروفیسر کو ڈین اف میڈیکل کالج بنوں کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات کی گئی جنہوں نے ڈین اف کالج کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کی جس پر بورڈ ایم ٹی آئی کے آف گورنر نے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات شروع کر دی ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے میں بی او جی کا ممبر بھی ملوث ہے تاہم رپورٹ آنے کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں